غزہ پٹی پر اسرائیلی اقدامات جاری رکھنے پر مصر ،اردن ،فلسطین کی سنگین نتائج کی دھکی

فریقین 2ریاستی حل کے لئے عملی اقدامات کریں، آزادی اور امن و امان کے ساتھ رہنا فلسطینی عوام کا حق ہے، اعلامیہ

جمعہ 1 جون 2018 18:30

قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جون2018ء) مصر اردن اور فلسطین نے غزہ پٹی پر اسرائیلی اقدامات جاری رکھنے پر سنگین نتائج کی دھمکی دے دی،بین الاقوامی فریقین 2ریاستی حل کے لئے عملی اقدامات کریں، آزادی اور امن و امان کے ساتھ رہنا فلسطینی عوام کا حق ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مصر ، اردن اور فلسطین نے غزہ پٹی میں سخت اقدامات جاری رکھنے کے سنگین نتائج سے خبردار کردیا۔

(جاری ہے)

تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے مشاورتی اجلاس کرکے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا۔ انہوں نے عالمی برادری اور موثر بین الاقوامی فریقوں سے اپیل کی کہ وہ 2ریاستی حل کے فارمولے کے مطابق فلسطین اسرائیل کشمکش ختم کرانے کیلئے موثر جدوجہد کریں۔ انہوں نے نہتے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے جارحانہ اقدامات کو مسترد کرتے ہوئے اسرائیل کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ آزادی اور امن و امان کے ساتھ رہنا فلسطینی عوام کا حق ہے۔ مشرقی القدس عرب شہرتھا ہے اور رہے گا۔اس شہر کی قانونی اور تاریخی حیثیت تبدیل کرنے کا اسرائیل کسی طور مجاز نہیں۔