یورپی یونین اور چین اقتصادی تعاون کو فروغ دیں گے،موگرینی

امریکا کے ساتھ تجارتی تنازعے کا کوئی نہ کوئی حل ضرور نکل آئے گا،وانگ یی

جمعہ جون 18:34

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون2018ء) یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ فیدیریکا موگرینی نے کہا ہے کہ یورپی یونین اور چین اقتصادی تعاون کو فروغ دیں گے،امریکا کے ساتھ تجارتی تنازعے کا کوئی نہ کوئی حل ضرور نکل آئے گا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کی جانب سے اسٹیل اور ایلومینیم کی درآمدات پر اضافی محصولات کے تناظر میں یورپی یونین اور چین نے اقتصادی تعاون کو وسعت دینے کا عندیہ دیا ہے۔

(جاری ہے)

یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ فیدیریکا موگرینی نے گذشتہ روز کہا کہ یہ بے یقینی اور جغرافیائی سیاست میں تنا کا وقت ہے اور ایسے میں یورپی یونین اور چین کے مابین باہمی تعاون کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔ موگرینی نے یہ بیان برسلز میں چینی وزیر خارجہ وانگ یی کے ساتھ ملاقات کے بعد دیا۔ اس موقع پر وانگ یی نے بھی کہا کہ وہ امید کرتے ہیں امریکا کے ساتھ پیدا ہونے والے تجارتی تنازعے کا کوئی حل نکل

متعلقہ عنوان :