اٹلی میں لینڈ سلائیڈنگ کے سبب پہاڑی تودہ گر پڑا،دھول اورمٹی کا طوفان

خوش قسمتی سے پیش آنے والے اس واقعے میں کسی قسم کا جانی و مالی نقصان نہیں ہوا،حکام

جمعہ 1 جون 2018 18:52

روم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2018ء) اٹلی میں لینڈ سلائیڈنگ کے سبب پہاڑی تودہ گر پڑا۔امریکی ٹی وی کے مطابق اٹلی کی وادی میں واقع پہاڑ سے اچانک ایک بڑا پہاڑی تودہ گر پڑا جس سے دھول اور مٹی کا طوفان آگیا۔

(جاری ہے)

خوش قسمتی سے دوپہر کے وقت پیش آنے والے اس واقعے میں کسی قسم کا جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔واقعے کے بعد متاثرہ علاقے کو سیاحوں کیلئے بند کرکے صفائی کا عمل شروع کردیا گیا جبکہ پہاڑی تودہ گرنے کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی مقبولیت حاصل کررہی ہے۔