سپریم کورٹ کی جانب سے خواجہ آصف کی تاحیات نا اہلی کے ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں ،ْشاہ غلام قادر

جمعہ 1 جون 2018 18:52

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2018ء) قائمقام صدر آزاد جموں و کشمیر شاہ غلام قادر نے سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے سابق وزیر خارجہ پاکستان خواجہ محمد آصف کی تاحیات نا اہلی کے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدلیہ کا یہ تاریخ ساز فیصلہ ہے جس سے انصاف کی واضح جھلک دکھائی دیتی ہے۔ اُنہوں نے خواجہ محمد آصف کو مبارکباد دی ہے۔