سیاسی جماعتیں جمہوری نظام سے بہت کچھ سیکھ رہی ہے، دو جمہوری حکومتوں کا اپنی مدت پوری کرنا بڑی کامیابی ہے، سلیم مانڈوی والا

سیاسی جماعتوں کو عوامی فیصلوں کا احترام کرنا چاہئے، امید ہے پاکستان میں جمہوری نظام کامیابی سے آگے بڑھے گا، ڈپٹی سپیکر

جمعہ جون 18:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون2018ء) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر سلیم مانڈروی والا نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں جمہوری نظام سے بہت کچھ سیکھ رہی ہے، پاکستان میں جمہوریت کا سفر آگے بڑھ رہا ہے، دو جمہوری حکومتوں کا اپنی مدت پوری کرنا بڑی کامیابی ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اپنے بیان میں ڈپٹی سپیکر سلیم مانڈوی والا نے کہاکہ تمام سیاسی جماعتوں کو جمہوری حکومت کی مدت پوری ہونے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں، سیاسی جماعتیں جمہوری نظام سے بہت کچھ سیکھ رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ وقت کے ساتھ ساتھ جمہوری نظام مضبوط ہوگا۔ جمہوریت عوام کی رائے کے احترام کا نام ہے۔ سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو عوامی فیصلوں کا احترام کرنا چاہئے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان میں جمہوری نظام کامیابی سے آگے بڑھے گا۔

متعلقہ عنوان :