رمضان : البیراک ویسٹ مینجمنٹ کی جامع مساجد میں صفائی و آگاہی سرگرمیاںجاری

جمعہ 1 جون 2018 18:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2018ء) البیراک ویسٹ مینجمنٹ رمضان کے با برکت مہینے میں شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے جامع مساجد اور رمضان بازاروں میں صفائی و آگاہی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے ۔ اس ضمن میں جمعہ کے روزاٹاری سروبا ، یوسی 243میں البیراک ٹیم نے جامع مسجد غوثیہ اور جامع مسجد حیاتِ جاوید کے خطیب حضرات سے ملاقاتیں کیں ۔

(جاری ہے)

خظیب حضرات سے درخواست کی گئی کہ وہ اپنے خطبات اور درس میں نمازیوں کو ذمہ دار شہری ہونے کی تر غیب دیں تاکہ جدید نظام ِ صفائی کو عوام کے تعاون سے مزید بہتر بنایا جا سکے۔ نمازِ جمعہ سے قبل مساجد کی اطراف میں سینٹری سٹاف نے صفائی آپریشن کیا۔ بعدازاں، البیراک ٹیم نے مقامی رہائشیوں، دکانداروں بالخصوص نمازیوں میں آگاہی بروشیرز تقسیم کئے۔ شہریوں سے درخواست بھی کی گئی کہ وہ اپنے گردونواح میں صفائی برقرار رکھیں اور کھلے عام کوڑا کرکٹ پھینکنے سے اجتناب کریں۔ البیراک اسسٹنٹ منیجرز سہیل محمود اور سلمان اعجاز سرگرمی میں موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :