صوبائی الیکشن کمشنر محمد یوسف خان خٹک مخصوص اوراقلیتی نشستوں پر سندھ میں ریٹرننگ افسر مقرر

انتخابات میں حصہ لینے والی جماعتیں مخصوص اور اقلیتی نشستوں کے لیے اپنے امیدواروں کی ترجیحی فہرست متعلقہ آر او کے پاس جمع کرائیں گی

جمعہ جون 18:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون2018ء) صوبائی الیکشن کمشنر محمد یوسف خان خٹک کومخصوص اوراقلیتی نشستوں پر سندھ میں ریٹرننگ افسر مقرر کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

الیکشن ایکٹ 2017کے سیکشن 104کے تحت جو جماعتیں عام انتخابات2018میں حصہ لیں گی وہ مخصوص اور اقلیتی نشستوں کے لیے اپنے امیدواروں کی ترجیحی فہرست متعلقہ آر او کے پاس جمع کرائیں گی ۔اس ضمن میں یوسف خان خٹک نے کہا کہ اسکروٹنی کے مراحل کو مدنظر رکھتے ہوئے سیاسی جماعتیں مخصوص اور اقلیتی نشستں پر زیادہ سے زیادہ نام تجویز کرسکتی ہیں ۔انہوںنے کہا کہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ تمام سیاسی جماعتیں مخصوص اور اقلیتی نشستوں پر اپنی ترجیحی فہرست الیکشن کمیشن کو مہیا کریں ۔