چیف جسٹس ثاقب نثار کا جنرل ہسپتال کا دورہ ،مختلف وارڈز کا معائنہ ،سہولیات کا جائزہ لیا

مریضوں کی خیریت بھی دریافت کی ، دورے کے دوران مریضوں اور ان کے لواحقین نے شکایات کے انبار لگا دیئے

جمعہ 1 جون 2018 19:25

چیف جسٹس ثاقب نثار کا جنرل ہسپتال کا دورہ ،مختلف وارڈز کا معائنہ ،سہولیات ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2018ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے جنرل ہسپتال کا دورہ کر کے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا اور مریضوں کیلئے سہولیات کا جائزہ لیا،دورے کے دوران مریضوں اور ان کے لواحقین نے شکایات کے انبار لگا دیئے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں اہم کیسز کی سماعت کے بعد جنرل ہسپتال پہنچے۔

چیف جسٹس نے ہسپتال کے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا اور مریضوں کیلئے سہولیات کا جائزہ لیا۔ چیف جسٹس نے مریضوں کی خیریت بھی دریافت کی، اس موقع پر مریض اور ان کے لواحقین چیف جسٹس کے سامنے دہائیاں دینے لگے۔ ان کا کہنا تھا کہ مریض تڑپ رہا ہوتا ہے ڈاکٹر چیک نہیں کرتے۔ دور دراز سے آنے والے مریضوں کو نظرانداز کیا جاتا ہے۔