Live Updates

کر پٹ حکومت سے قوم کو چھٹکارہ مل چکا‘ عام انتخابات میں ایک منٹ بھی تاخیرنہیں ہو نی چاہیے ‘ سینیٹرچوہدری محمدسرور

اب عوامی عدالت کا فیصلہ 25جولائی کو عمران خان کے حق میں آئیگا ‘لوڈشیڈ نگ کے خاتمے کا دعویٰ کر نیوالی (ن) لیگی حکومت قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکی ہے ‘گفتگو

جمعہ 1 جون 2018 19:25

کر پٹ حکومت سے قوم کو چھٹکارہ مل چکا‘ عام انتخابات میں ایک منٹ بھی تاخیرنہیں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2018ء) تحر یک انصاف کے سینیٹرچوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں ایک منٹ بھی تاخیرنہیں ہو نی چاہیے،کر پٹ حکومت سے قوم کو چھٹکارہ مل چکااب عوامی عدالت کا فیصلہ 25جولائی کو عمران خان کے حق میں آئیگا ،آئین وقانون کی حکمرانی اور کر پشن کے خاتمے میں سپر یم کورٹ آف پاکستان کا تاریخی کردار ہے،لوڈشیڈ نگ کے خاتمے کا دعویٰ کر نیوالی (ن) لیگی حکومت قوم کے سامنے آج بے نقاب ہو چکی ہے،تحر یک انصاف اقتدار میں آکر ملک کو بحرانوں سے نجات دلا کر ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کر یں گی ۔

اپنے انتخابی حلقے پی پی163کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے تحر یک انصاف کے سینیٹر چوہدری محمدسرور نے کہا کہ کارکنان عام انتخابات کی بھر پور تیاریاں کر یں ہم سب نے ملکر عمران خان کا وزیر اعظم بننا ہے اور ملک کو کر پشن ‘لوٹ مار ‘مہنگائی اور بے روزگاری سمیت دیگر مسائل سے ہمیشہ کیلئے نجات دلانا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی پانچ سالہ حکومت ملک اورقوم کیلئے کسی عذاب سے کم نہیں رہی ہے اورکر پٹ حکومت کے خاتمے پر پاکستانی قوم خوش ہیں او ر اب پاکستانی قوم کو چاہیے کہ وہ عام انتخابات میں تحر یک انصاف کوووٹ دیں کیونکہ تحر یک انصاف عمران خان کی قیادت میں حقیقی معنوں میں ملک تبد یلی لیکر آئیں گی ۔

انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف اقتدار میں آکر ملکی دولت لوٹنے والوں سے نہ صرف پائی پائی وصول کر کے قومی خزانہ میں جمع کروائیں گی بلکہ کر پشن اور لوٹ مار کر نیوالوں کو آئین وقانون کے مطابق ہمیشہ کیلئے نشانہ عبر ت بنائیں گی تاکہ آئندہ کسی کو کر پشن اور لوٹ مار کر نے کی جرات نہ ہوسکے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات