ْٹریکٹر اور رکشے کے درمیان تصادم کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ،

دو خواتین سمیت تین زخمی جاں بحق ہونیوالوں میں مختار ، حمیرا اور بچہ احمد رضا شامل ،ٹریکٹر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب

جمعہ جون 19:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون2018ء) لاہور میں ٹریکٹر اور رکشے کے درمیان تصادم کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ دو خواتین سمیت تین افراد زخمی ہو گئے ، حادثے کے بعد ٹریکٹر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جس کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں کرول گھاٹی کے قریب ایسٹرن بائی پاس کے گرد ٹریفک کی روانی کے لیے ناقص حکمت عملی کے باعث ٹریکٹر نے رکشے کو ٹکر مار دی ۔

(جاری ہے)

تصادم کے نتیجے میں ایک ہی گھر کے تین افراد جان کی بازی ہار گئے ۔ حادثے میں دو خواتین سمیت تین افراد شدید زخمی بھی ہوئے ہیں۔۔جاں بحق ہونے والوں میں 45سالہ مختار، 25سالہ حمیرا اور ایک بچہ احمد رضا شامل ہے۔ علاقہ مکینوں کے مطابق ٹریفک روانی کے ناقص انتظامات کے باعث علاقے میں حادثات معمول بن چکے ہیں۔حادثے میں زخمی افراد کو ریسکیو حکام نے ہسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ جاں بحق افراد کی لاشیں ان کے اہل خانہ کے حوالے کر دی گئی ہیں۔حادثے کے بعد ٹریکٹر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے جس کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔