رمضان برکتوں والا مہینہ ہے اس میں ذکر و اذکار کا اہتمام کرنا چاہئے،حافظ محمد اکرم

جمعہ جون 19:26

سرگودھا۔یکم جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون2018ء) رمضان اور قرآن کا آپس میں ایک گہرا تعلق ہے، رمضان برکتوں والا مہینہ ہے اس میں زیادہ سے زیادہ ذکر و اذکار کرتے ہوئے غیبت اور چغلی سے بچا جائے اور اپنے سے کسی کو حقیر نہ سمجھا جائے، ان خیالات کا اظہارممتاز عالم دین حافظ محمد اکرم‘ نے احترام رمضان کے عنوان سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ہمیں رمضان المبارک کے باقی ایام بڑی ذمہ داری سے گزارنے چاہیئں، حضورؐ رمضان المبارک سے پہلے ہی رجب میں رمضان کے احترام کیلئے کوشاں رہتے تھے، انہوںنے مزید کہاکہ ہمیں ایسا زندگی طرز عمل اپنانا چاہئے کہ حضورؐ کے طریقے کے مطابق زندگی گزاریں اور ہمارے قول و فعل میں تضاد نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :