پولیس ویلفیئر ٹیکنیکل ٹریننگ سکول کا قیام ایک اہم سنگ میل ہے،آر پی او

جمعہ 1 جون 2018 19:26

سرگودھا۔یکم جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) ریجنل پولیس آفیسرسرگودہا ڈاکٹر اختر عباس نے عابد شہید پولیس ویلفیئر ٹیکنیکل ٹریننگ سکول کا افتتاح کر دیا، پولیس ویلفیئر ٹیکنیکل ٹریننگ سکول کا قیام ایک اہم سنگ میل ہے جس کیلئے میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودہاکیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری اور انکی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں ، بلاشبہ پولیس ملازمین کی فیملیز کیلئے ہنرمندی کی تعلیم ایک احسن قدم ہے جس سے نہ صرف پولیس ملازمین کی فیملیز کو باعزت روزگار کے مواقع میسر آئیں گے بلکہ ان کے مالی وسائل میں بھی اضافہ ہوگا ، ان خیالات کا اظہار ریجنل پولیس آفیسرسرگودہا ڈاکٹر اختر عباس نے پولیس ویلفیئر دستکاری سکول کا عابد شہید کے والد کے ہمراہ افتتاح کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودہاکیپٹن(ر) محمدسہیل چوہدری نے کہا کہ پولیس ویلفیئر ٹیکنیکل ٹریننگ سکول کا الحاق نیوٹیک کے ساتھ کیا جا رہا ہے یہاں ٹریننگ حاصل کرنے والی خواتین کو ماہانہ وظیفہ دیاجائیگا اور ٹیکنیکل کورس پاس کرنے پر باقاعدہ سند بھی دی جائیگی ، پولیس شہدا اور دوران سروس فوت شدہ ملازمین کی بیوگان اور بچیوں کو ترجیحی بنیادوں پر یہ کورسز کروائے جائیں گے ، ابتدائی طور پر تین کورسز کروائے جائیں گے جن میں بیوٹیشن کورس، سلائی کڑھائی اور کوکنگ شامل ہونگے ۔

(جاری ہے)

پولیس ویلفیئر ٹیکنیکل ٹریننگ سکول کا نام عابد شہید ٹیکنیکل ٹریننگ سکول رکھا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :