ججز کا سرگودھا اور شاہ پور کی جیلوں کادورہ ، 10قید ی رہا

جمعہ 1 جون 2018 19:26

سرگودھا۔یکم جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج سرگودہا چوہدری امیر محمد خان نے سول جج سرگودھا یاسر عر فات کے ہمراہ ڈسٹر کٹ جیل سرگودھا کا دورہ کیا ، انہوں نے جیل کے سزائے موت بلاکس اور ہسپتال کا دورہ کیا، انہوں نے معمولی مقدمات میں ملوث 9 اسیران کو رہا کرنے کا حکم دیا ، اس کے علاوہ ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج سرگودھا امیر محمد خان نے سول جج عمران علی جعفری کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور کا بھی اچانک معائنہ کیا، اس موقع پر انہوں نے جیل کی بارکوں میں جاکر قیدیوں سے انکے مسائل معلوم کئے ، انہوں نے معمولی جرم میں ایک حوالاتی محمد منیر کو ذاتی مچلکوں پر رہائی کا حکم دیا ۔

متعلقہ عنوان :