گائے بھینسوں کو دودھ کیلئے ٹیکے کا استعمال انتہائی نقصان د ہ ہے، ماہرین لائیوسٹا ک

جمعہ جون 19:27

سلانوالی۔یکم جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون2018ء) محکمہ لائیوسٹا ک کے ماہرین نے مویشیوں میں دودھ کیلئے ٹیکے کے استعمال کو انتہائی نقصان دہ قرار دیا ہے، ماہرین نے بتایا ہے کہ ا س وقت ملک میں گائیوں اوربھینسوںکی تعداد بالترتیب 38 ملین اور 30 ملین سے زیاد ہ ہے ملکی سطح پر دودھ کی کل پیداوا ر 34 ملین ٹن ہے، اس پیداوا ر میں 35 فیصد دودھ گائیوں اور بھینسوںکا ہے لیکن یہ دودھ بڑھتی ہوئی انسانی ضروریات کو پو را کرنے کیلئے ناکافی ہے، آج کل مویشی پال حضرات آکسی ٹوسن ٹیکوں کا بدریغ استعما ل کررہے ہیں آکسی ٹوسن ایک ہا رمون ہے، دودھ اتارنے کیلئے ا س ٹیکے کا استعمال سراسر غلط اورانتہائی نقصان دہ ہے، اس سے مویشی پیچیدہ بیماریوں میں مبتلاہوجاتے ہیں، آکسی ٹوسن کا ٹیکہ لگانے سے جہاں مویشیوں کی صحت خراب ہوتی ہے وہاں ان سے حاصل شدہ دودھ استعمال کرنے انسان بھی مختلف بیماریوں کا شکار ہوتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :