ْکچن گا ر ڈننگ کا منصو بہ زہروں سے پاک سبزیو ں کی تشکیل میں اہم قدم ہے ، ز ر عی ما ہر ین

جمعہ 1 جون 2018 19:27

سلانوالی۔یکم جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) زرعی ماہرین نے بتایا ہے کہ کچن گارڈننگ کا منصوبہ زہروں سے پا ک سبزیوں کی تشکیل میں اہم قدم ہے، کچن گارڈننگ کے فرو غ سے ملک میںصحت عا مہ کے مسائل کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی، موسم سرما کی سبزیوں کے بیجوں کے ایک لا کھ پیکٹس مہیاکرنے کا ہد ف خوش آ ئند ہے، ان خیالات کا اظہار ما ہر ین نے ا ے پی پی سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا، ما ہر ین نے مز ید بتا یا کہ کچن گا ر ڈننگ ایک صحت مند مشغلہ ہے جس سے نہ صرف غذا ئیت سے بھر پور سبز یاں حاصل کی جا سکتی ہے بلکہ کچن کا ا خراجات میں بھی کمی کی جا سکتی ہے، حکو مت کچن گا ر ڈننگ کے فروغ کیلئے عملی اقداما ت کر ر ہی ہے کیو نکہ کچن گا رڈننگ کے منصو بے کا مقصد کاشتکار اور شہر ی آبادی کو اپنی سبزیا ں خود ا گا نے کی طرف را غب کر نا ہے تا کہ شہر ی اور د یہی آ با د ی کو غذائیت سے بھرپور تازہ سبز یاں دستیا ب ہوں۔

متعلقہ عنوان :