Live Updates

ماڈل چلڈرن ہوم میںبچوں کیلئے عید الفطر کے سلسلہ میں خصوصی تحائف کی تقسیم

جمعہ 1 جون 2018 19:27

سرگودھا۔یکم جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) ماڈل چلڈرن ہوم میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مقیم بچوں کو عید الفطر کے سلسلہ میں خصوصی تحائف تقسیم کئے گئے، تقریب کے مہمان ِخصوصی ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال سرگودہا افتخار احمد چیمہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ناصر محمود چیمہ تھے، جنہوں نے ادارہ اور ایڈوائزری کے ممبر سعید احمد کے تعاون سے ادارہ میں رہائش پذیر تمام بچوں میں کپڑے اور جوتے تقسیم کئے ، اس موقع پر مقررین نے بچوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کا با برکت مہینہ ہمیں صبر استقامت اور محبت بھائی چارے کا درس دیتا ہے ، ادارہ کی انچارج سعدیہ نصیر نے بھی بچوں کو رمضان المبارک کے احترام اور اس کی اہمیت بارے آگاہ کیا اور بچوں کو تلقین کی کی ہمیں اس ماہِ مقدسہ میں زیادہ سے زیادہ نیکیاں جمع کر نی چاہیں۔

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :