جمعتہ المبارک کے روز قصور پولیس کی طرف سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات

جمعہ 1 جون 2018 19:27

قصور۔یکم جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) رمضان المبارک کے تیسرے جمعہ کی نماز کے موقع پر قصور پولیس کی طرف سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ،کڑی دھوپ میں کھڑے میں ہوکر انتہائی سخت ڈیوٹی سرانجام دینے پر ڈی پی اوقصور کی پولیس کے تمام جوانوں کو شاباش دی، تفصیلات کے مطابق ضلع قصور کی 393مساجد اور امام بارگاہوں پر پولیس کی بھاری نفری نے سکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیئے ، ڈی پی اوقصورزاہد نواز مروت خود سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے رہے اور اسکے ساتھ ساتھ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو بھی سکیورٹی کے سخت انتظامات کرنے کی ہدایت بھی کرتے رہے ، شدید گرمی میں جمعہ کی ڈیوٹی سرانجام دینے پر ڈی پی اوقصور نے تمام جوانوں کو شاباش بھی دی اور مزید کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کوہر صورت یقینی بنایا جائیگا کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی۔