عارفوالا ، کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر مالک مکان و کرایہ دار گرفتار

جمعہ جون 19:27

عارفوالا۔یکم جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون2018ء) پولیس کے چھاپے ،،کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر مالک اور چار کرایہ دار پکڑے گئے، تفصیل کے مطابق اے بلاک میں تھانہ سٹی پولیس نے بغیراطلاع مکانات کرایہ پر دینے پرمالک مکان مبشراحمد ،،کرایہ دارمحمد اشرف سکنہ78/EB ، اور ضیاء اللہ ، D بلاک سے مالک مکان محمداشفاق اورکرایہ دارمحمد حسین ،C بلاک میں مالک مکان محمد اسلم اور کرایہ دار غلام مرتضیٰ سکنہ جیونشاہ کو گرفتارکرکے تھانہ میں کرایہ داری ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلئے۔

متعلقہ عنوان :