دنیا بھر میں یوم بدر آکل انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جائیگا

جمعہ 1 جون 2018 19:27

عارفوالا۔یکم جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم بدر کل17رمضان المبارک بروز ہفتہ کو انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جائیگا، اس سلسلہ میں عارفوالاسمیت ملک بھر کی مساجداور دیگر مقامات پرسیمینارز ، کانفرنسز و تقریبا ت کا اہتمام کیا جائیگا،اس دن کے سلسلہ میں علماء کرام ، مفسر ،مذہبی سکالر ز یو م بدر کے حوالے سے نبی آخرالزماں حضرت محمد مصطفے ٰ ﷺ کی سنت پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ماہ صیام کے مقدس مہینے کا احترام اوریوم بدر پر تفصیلی روشنی ڈالیں گے جبکہ مساجد میں ختم شریف کا اہتمام بھی ہوگا۔

متعلقہ عنوان :