حضرت عائشہ صدیقہ ؓ کا یوم وصال کل نہایت عقیدت سے منایا جائیگا

جمعہ جون 19:29

عارفوالا۔یکم جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون2018ء)ام المومنین حضرت سید ہ عائشہ صدیقہ ؓ کا یوم وصال کل17رمضان المبارک بروز ہفتہ کو نہایت ہی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جائیگا،اس سلسلہ میں عارفوالا سمیت ملک بھر کی مساجد اور گھروں میں خصوصی محافل، قرآن خوانی و دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں علماء کرام آپ ؓ کی سیرت طبیہ پر روشنی ڈال کر اہل ایمان کے قلب کو منور فرمائیں گے ۔