عارفوالا، معروف مزاحیہ اداکا ر ننھا کی32 ویں برسی آکل منائی جائیگی

جمعہ جون 19:29

عارفوالا۔یکم جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون2018ء) فلم ،ٹی وی اور تھیڑ کے معروف مزاحیہ اداکا ر ننھا کی32 ویں برسی کل 2جون بروزہفتہ کو منائی جائے گی، اداکار ننھا کا اصل نام رفیع خاور تھا ،انہوںنے اپنے کیر یئر کاآغاز تھیڑ سے کیا تاہم انہیں شہرت ٹی وی پروگرام الف نون سے ملی، داکار ننھا کی مشہور فلمیں ، سالا صاحب ، سوناچاندی ،چوڑیاں ،سوہرا تے جوائی ، دوستانہ اور نوکر تے مالک ہیں،اداکار ننھا اور علی اعجاز کی جوڑی فلم بینوں میں کامیابی کی ضمانت سمجھی جاتی تھی ،ننھا نے متعدد فلموں میں ہیرو کے کردار نبھائے، انہوںنے اپنے عروج کے وقت 2جون1986ء کو چند ناگزیر وجوہات کی بناء پر خودکشی کرلی تھی ۔

متعلقہ عنوان :