Live Updates

صوبہ پنجاب میں نگران وزیراعلیٰ کیلئے تحریک انصاف نے تین نام تجویز کر دیئے

جمعہ 1 جون 2018 19:29

اسلام آباد ۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) صوبہ پنجاب میں نگران وزیراعلیٰ کیلئے تحریک انصاف نے تین نام تجویز کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پی ٹی آئی کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق مرکزی سیکرٹری اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب میں نگران وزیراعلیٰ کیلئے تحریک انصاف کی جانب سے تجویز کئے گئے ناموں میں حسن عسکری، ایاز امیر اور اظہار یعقوب شامل ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ (آج) ہفتہ تک تینوں میں سے کسی ایک نام پر اتفاق کرلیا جائے گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات