ْپاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ شہباز شریف نے خیبر پختونخوا پارلیمانی بورڈ میں توسیع کردی

جمعہ جون 19:29

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ شہباز شریف نے خیبر پختونخوا پارلیمانی بورڈ میں توسیع کردی۔ شہباز شریف نے سات مزید ممبران کو پارلیمانی بورڈ میں شام کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیاہے ۔

(جاری ہے)

پارلیمانی بورڈ میں سبحان خان، شیرآز خان اور اختیار ولی کو شامل کیا گیا ہے، جبکہ نوابزادہ ارسلان ہوتی، سرزمین خان، احسان اللہ خان اور طاہرہ بخاری بھی پارلیمانی بورڈ کے ممبر نامزد کیا گیا ہے۔ پارلیمانی بورڈ خیبر پختونخوا سے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے امیدواروں کے بارے میں حتمی فیصلہ کرے گی