چین کااگلے ماہ سے تقریباً 1500مصنوعات پر درآمدی ٹیرف کم کرنے کا اعلان

جمعہ 1 جون 2018 19:39

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2018ء) چین نے اگلے ماہ سے تقریباً ایک ہزار پانچ سو مصنوعات پر درآمدی ٹیرف کم کرنے کا اعلان کیاہے ان میں کاسمیٹکس سے لے کر گھریلو استعمال کی مصنوعات شامل ہیں۔

(جاری ہے)

چین کی وزارت خزانہ کے مطابق درآمدی ٹیرف میں کمی سے درآمدات میں اضافہ ہوگا جومعیشت کو مزید فروغ دینے کے اقدامات کا حصہ ہے۔ وزارت نے کہاہے کہ چین درآمدات میں اضافے کیلئے اقدامات کرے گا اور ان عالمی برانڈز کو پیشکش کرے گا جو چین میں اپنی موجودگی بڑھانے کی خواہاں ہیں۔

متعلقہ عنوان :