Live Updates

کرپشن کے کینسر نے ملکی اداروں کو کھو کھلا کر دیا ‘ڈاکٹر شاہد صد یق

پاکستان کی سیاست سے (ن) لیگ کی سیاست کا ہمیشہ ہمیشہ کیلئے باب ختم ہو چکا ہے

جمعہ 1 جون 2018 19:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2018ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ کرپشن کے کینسر نے ملکی اداروں اور معیشت کو کھو کھلا کر دیا ہے جبکہ بے روز گاری کی وباء بڑھنے سے غربت میں اضافہ ہوا ہے لہٰذا بڑھتی ہوئی غربت کا علاج کرنے کیلئے کرپشن کے کینسر کو جڑ سے ختم کرنا ہوگا ۔ان خیالات کااظہار انہو ں نی پی پی 167 میں کارکنو ں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا انہو ں نے کہاکہ پاکستان کی سیاست سے (ن) لیگ کی سیاست کا ہمیشہ ہمیشہ کیلئے باب ختم ہو چکا ہے (ن) لیگ والے بتائیں کہ انہوں نے اپنی حکومتوں کے دوران پاکستان کی عوام کے لئے کیا کچھ کیا ہے تو ان کے پاس کوئی بھی جواب نہیں ہو گا ویسے بھی سب جانتے ہیں کہ انہوں نے اقتدار میں آ کر صرف اپنا کاروبار چمکایا ہے ۔

(جاری ہے)

جنوبی پنجاب کی عوام کے ساتھ بھی ناروا سلوک رکھا گیا ہے پورے پنجاب کا بجٹ صرف لاہور کے ترقیاتی منصوبوں پر لگادیا جاتا ہے ، کوئی نیا ہسپتال نہیں بنایا گیا ، میگا پراجیکٹ میں ہو شربا کرپشن کی گئی اب ان سے حساب مانگا جا رہا ہے تو ان کی چیخیں نکل رہی ہے ۔انہو ں نے مزید کہاکہ غربت اور مہنگائی کی وجہ سے بے حال عوام آنے والے الیکشن میں اب مسلم لیگ(ن) کو دوبارہ نہیں آزمائیں گے بلکہ انہیں اپنے ووٹ کی طاقت سے نشان عبرت بنا دیں گے حکومتی پالیسوں کی وجہ سے غربت اور مہنگائی نے عام آدمی کو بے حال کردیا ہے یہی وجہ ہے کہ اب عوام لیگ کو دوبارہ ووٹ نہیں دیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات