پشاور،ڈبگری میں سلنڈردھماکہ،چھ افراد زخمی،زخمیوںکی حالت تشویشناک

جمعہ 1 جون 2018 19:39

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2018ء) پشاور کے علاقے ڈبگری میں سلنڈر دھماکہ کے نتیجے میں چھ افراد زخمی ہوگئے ہیں، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیاہے ،پولیس کے مطابق سیلنڈر دھماکا نجی کلینک میں ہوا، دھماکے کے نتیجے میں چھ افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں پر تین زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے، دھماکے کے فورا بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی، عینی شاہدین کے مطابق سات افراد زخمی ہوئے ہے۔

(جاری ہے)

سیلنڈر دھماکے کے نتیجے میں کلینک مکمل طور پر تباہ ہوئی، پولیس نے موقع سے شواہد اکھٹے کرکے تحقیقات شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :