نیب خیبر پختونخوا نے مختلف محکموں کے افسران کے خلاف تحقیقات کی منظوری دیدی

جمعہ 1 جون 2018 19:39

نیب خیبر پختونخوا نے مختلف محکموں کے افسران کے خلاف تحقیقات کی منظوری ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2018ء) نیب خیبر پختونخوا نے کرپشن اوراختیارات کے ناجائز الزاما ت پرمختلف محکموں کے افسران کے خلاف تحقیقات کی منظوری دیدی۔ڈی جی نیب خیبر پختونخوا فرمان اللہ جان کی زیر صدارت ریجنل بورڈ کے اجلاس پشاورمیںہوا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں محکمہ ایری گیشن کے افسران کے خلاف تحقیقات کی منظوری دی گئی، افسران پر کنال لنک میں دو سو ملین روپے کے خرد برد کے الزامات ہے۔ اجلاس میں ورکر ویلفیر بورڈ اور لوکل گورنمنٹ کے ملازمین کے خلاف بھی تحقیقات کی منظوری دی گئی۔ ورکر ویلفیر بورڈ اور لوکل گورنمنٹ کے افسران پر کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات ہے۔

متعلقہ عنوان :