ضلع انتظامیہ کوہاٹ کی نجی شعبہ کے تعاون سے بیواؤں اور یتیم بچوں میں رمضان پیکج کی تقسیم

جمعہ 1 جون 2018 19:39

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2018ء) ڈپٹی کمشنر کوہاٹ خالد الیاس کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ گل بانونے نجی شعبہ کے تعاون نے کوہاٹ شہر اوراس کے دور افتادہ علاقوں سے تعلق رکھنے والی100 بیواؤں اور یتیم بچوں میں رمضان پیکج تقسیم کردیا۔مستحقین میںتقسیم کیے جانے والے راشن میں آٹا ،گھی ،دالیں،چاول ودیگر اشیائے خورد ونوش شامل ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر دفتر میں منعقدہ تقریب میںاین جی اواسلامک ریلیف پاکستان کے عہدیدار بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گل بانو کا کہنا تھاکہ کوہاٹ کی تاریخ میں پہلی بار ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بیواؤں اور یتیم بچوں میں رمضان پیکج تقسیم کیا گیاہے۔ان کا کہنا تھاکہ مستحقین کی فہرست کی ڈسٹرکٹ زکوة آفیسر سے توثیق کرائی گئی ہے جبکہ میں ان میں صرف کوہاٹ شہر ہی نہیں بلکہ دور افتادہ علاقوں سے بھی مستحق خواتین اور یتیم بچے شامل ہیں۔گل بانوکا کہناتھاکہ ان کی ذاتی خواہش تھی کہ وہ رمضان المبارک میں بیواؤں ،ناداروں اور یتیم بچوں کے لئے کچھ کریں اور الحمداللہ وہ اس میں کامیاب رہیں۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے کو مزید بڑھایا جائے گا تاکہ مزید مستحقین اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔

متعلقہ عنوان :