میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کی جانب سے مقامی ہوٹل میں افطار ڈنر کا اہتمام

جمعہ 1 جون 2018 19:49

میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کی جانب سے مقامی ہوٹل میں افطار ڈنر کا ..
اسلام آباد ۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) میٹرو پولیٹین کارپوریشن اسلام آباد (ایم سی آئی) کے میئر شیخ انصر عزیز نے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔

(جاری ہے)

اس افطار ڈنر میں پنجاب کے گورنر رفیق رجوانہ، سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی، سابق وفاقی وزیر کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، سابق مشیر وزیر اعظم طارق فاطمی، قومی سلامتی کے مشیر جنرل ناصر جنجوعہ کے علاوہ اسلامی ممالک ایران، شام، تاجکستان، یمن، مراکش، آذربائیجان، نائیجیریا کے سفیروں سمیت بھارت، نیپال اور یورپی ممالک کے سفیروں نے شرکت کی۔

افطار ڈنر میں ایف پی سی سی آئی کے صدر غضنفر بلور، ملک سہیل، میاں اکرم، فرید ، سردار تنویر الیاس، سابق ایم این اے ملک ابرار، انجم عقیل خان، سینٹر نزھت صادق، خالد جاوید خان، سی ڈی اے بورڈ کے ممبرپلاننگ اسد محبوب کیانی، ممبر فنانس ڈاکٹر فہد ہارون عزیز، ممبر ایڈمنسٹریشن ندیم اکبر ملک ، ایم سی آئی کے چیف آفیسر سید نجف اقبال اور اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔