Live Updates

بروقت اور شفاف انداز میں انتخابات کا انعقاد آئینی تقاضا ہے،فواد چودھری

چیف جسٹس نے اپنے بیان کے ذریعے قوم کی رہنمائی کا فریضہ سرانجام دیا ہے، بیان

جمعہ 1 جون 2018 19:49

بروقت اور شفاف انداز میں انتخابات کا انعقاد آئینی تقاضا ہے،فواد چودھری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان و سیکرٹری اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ بروقت اور شفاف انداز میں انتخابات کا انعقاد آئینی تقاضا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اپنے بیان میں فواد چودھری نے چیف جسٹس میاںثاقب نثار کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس نے اپنے بیان کے ذریعے قوم کی رہنمائی کا فریضہ سرانجام دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کے بروقت انعقاد کے حوالہ سے کسی قسم کے ابہام کی گنجائش نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بروقت اور شفاف انداز میں انتخابات کا انعقاد آئینی تقاضا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات