Live Updates

تحریک انصاف نے پنجاب میں نگران وزیراعلیٰ کیلئے تین نام تجویز کئے ہیں، فواد چودھری

امید ہے (کل) تینوں میں سے کسی ایک نام پر اتفاق کرلیا جائے گا، بیان

جمعہ 1 جون 2018 19:53

تحریک انصاف نے پنجاب میں نگران وزیراعلیٰ کیلئے تین نام تجویز کئے ہیں، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب میں نگران وزیراعلیٰ کیلئے تین نام تجویز کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو تحریک انصاف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب میں نگران وزیراعلیٰ کیلئے تحریک انصاف کی جانب سے تجویز کئے گئے جن میں حسن عسکری، ایاز امیر اور اظہار یعقوب شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے (کل) ہفتہ تک تینوں میں سے کسی ایک نام پر اتفاق کرلیا جائیگا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات