عدالتی حکم شکار پور میں ڈاکٹرز ،سرجن کی خالی اسامیوں پر ڈاکٹروں کو تعینات کردیا گیا

جمعہ 1 جون 2018 19:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2018ء) عدالتی حکم شکار پور میں ڈاکٹرز ،سرجن کی خالی اسامیوں پر ڈاکٹروں کو تعینات کردیا گیا ۔یہ بات ایدیشنل سیکریٹری صحت نے جمعہ کو عدالتی بتائی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایا کہ ڈسٹرکٹ اسپتال شکار پور میں 79ڈاکٹرز سرجن کی اسامی خالی ہیں،عدالتی حکم شکار پور میں ڈاکٹرز ،سرجن کی خالی اسامیوں پر ڈاکٹروں کو تعینات کردیا گیا ہے، شکار پور کے اسپتال میں چھ ڈاکٹروں کی تعیناتی کا نوٹس فیکشن جاری کردیا ہے،ڈاکٹر میں کارڈیالوجسٹ، گائناکالوجسٹ، بچوں کے اسپیشلسٹ اور دیگر ڈاکٹر شامل ہیں،ڈاکٹر کراچی اور دیگر اسپتالوں سے نکال کرشکار پور منتقل کیے گئے ہیں،ڈاکٹروں نے اسپتال میں کام شروع کردیا ہے، درخواست گزار کا کہنا ہے کہ سندھ کے اسپتالوں میں سینکڑوں ڈاکٹرز اور پیر ا میڈیکل اسٹاف کی اسامیاں خالی ہیں،تین سال سے سرکاری اسپتالوں میں گاائناکالوجسٹ،پیتھالوجسٹ،سرجن ،چائلڈ اسپیشلسٹ سمیت اہم اسامیاں خالی ہیں اس وقت صوبے بھر کی اہم ترین اسپتالوں میں 4 ہزار ڈاکٹروں کی کمی کا سامناہے،عدالت نے ڈاکٹروں کی خالی آسامیاں پر کرنے کا حکم جاری کردی

متعلقہ عنوان :