سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان اسٹیل ملزکے 350 سے زائد ملازمین کو مستقل کرنے سے متعلق کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دے دیا

جمعہ جون 19:53

ْکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون2018ء) سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان اسٹیل ملزکے 350 سے زائد ملازمین کو مستقل کرنے سے متعلق کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سندھ ہائی کورٹ نے کمیٹی کو تین ماہ میں ملازمین کے میرٹ کو جانچ کرمستقل کرنے کا حکم بھی دیا عدالت میں شعاع النبی ایڈوکیت کا کہنا تھا کہ اسٹیل ملزمیں ملازمین 20،20 سال سے کنٹریکٹ پر کام کررہے ہیں، دیگر ملازمین کو مستقل کردیا گیا ہے درخواست گزاروں کو نظر انداز کردیا گیا، ملازمین اسٹیل ملز کے ایجوکیشن اور ٹیکنیکل ڈیپارٹمنٹ میں ملازمت کررہے ہیں ۔