نقیب اللہ کے والد محمد خان کی درخواست پر سماعت،عدالت نے درخواست پر فریقین کو 8جون کے نوٹسز جاری کردیئے

جمعہ 1 جون 2018 19:53

نقیب اللہ کے والد محمد خان کی درخواست پر سماعت،عدالت نے درخواست پر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2018ء) سندھ ہائی کورٹ میں مقتول نقیب اللہ کے والد محمد خان کی درخواست پر سماعت،عدالت نے درخواست پر فریقین کو 8جون کے نوٹسز جاری کردئے ہیں۔

(جاری ہے)

نقیب اللہ کے والد نے قتل کے مرکزی ملزم رائو انوار کے گھر کو سب جیل قرار دینے اور دیگر سہولیات خلاف درخواست سندھ ہائیکورٹ میں دائر کی تھی جس میں ان کا کہنا تھا کہ راو انوار کو گھر میں سب جیل بنا کر رکھا گیا ہے جو غیر قانونی ہے ،محکمہ داخلہ نے بغیر کسی نوٹیفیکیشن کے راو انواز کو اس کے گھر میں رکھا ہوا ہے،راو انوار کے گھر سب جیل قرار دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے اورملزم کو جیل منتقل کیا جائے ، راو انواز معصوم شہریوں کا قاتل ہے ۔