سندھ سولڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ کی انتظامیہ ملازمین کے اضافی 25فیصد الائونس کی عیدالفطر سے قبل ادائیگی کو یقینی بنائے،میونسپل ورکرز الائنس

جمعہ 1 جون 2018 20:03

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2018ء) میونسپل ورکرز ٹریڈ یونینز الائنس کے صدر سیدذوالفقارشاہ ،جنرل سیکریٹری ملک محمد نواز نے کہا ہے کہ ایم ڈی سولڈ ویسٹ طحہ فاروقی صاحب کام کرنے والے ملازمین کے مسائل حل کرنے میں مخلص ہیں ۔یہی وجہ ہے کہ ایک سال سے زیر التواء ملازمین کی25فیصد اضافی الائونس کی ادائیگی کے لیے خصوصی ہدایات جاری کیں ۔

جس پر کام جاری ہے اورسرکاری گاڑیوں کی بروقت مرمت کرکے انہیں ناکارہ ہونے سے بچانے کی بھی ہدایات دیں ۔

(جاری ہے)

لیکن کام میں سستی اور تاخیر کی وجہ سے مسائل میں اضافہ ہورہا ہے ۔انہوں نے ایم ڈی سولڈ سے مطالبہ کیا ہے کہ بورڈ کے تحت کام کرنے والے ملازمین کو اضافی 25فیصد الائونس کی ادائیگی کو عیدالفطر سے قبل یقینی بنایا جائے ۔بلدیہ جنوبی کی24ملازمین کو ماہ اپریل کی ماہوار تنخواہوں کی ادائیگی اور7یونین رہنمائوں کی تنخواہوں کا مسئلہ بھی انسانی ہمدردی کے ناطے حل کیا جائے اور گاڑیوں کی مرمت کے لیے چائینز کمپنی کو معاہدے کے تحت عمل کرنے کا پابند بنایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :