اگر اللہ تعالیٰ نے موقع دیا توپاکستان کے ہر شہر کو سنواریں گے اورچمکائیںگے ‘شہبازشریف

ْپنجاب کو تعلیم صحت سمیت تمام شعبوں میں دیگر صوبوں پر سبقت حاصل ہے ، مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے پانچ سال دوراقتدار میں پاکستان کو ترقی اورخوشحالی کی راہ پر گامزن کیا ،انرجی پراجیکٹ کی بدولت لوڈ شیڈنگ نہ ہونے کے برابر ہے مسلم لیگ (ن) کے صدر و وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے سابق وزراء،اراکان اسمبلی اوربلدیاتی نمائندوں کی ملاقات سابق وزراء ،اراکان اسمبلی اوربلدیاتی نمائندوں کا شہبازشریف کی قیادت پر غیر مشروط اعتماد کا اظہار

جمعہ 1 جون 2018 20:03

اگر اللہ تعالیٰ نے موقع دیا توپاکستان کے ہر شہر کو سنواریں گے اورچمکائیںگے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر ووزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ اگر اللہ تعالیٰ نے موقع دیا تو پاکستان کے ہر شہر کو سنواریں اور چمکائیں گے اورنئے میگا پراجیکٹس لائیںگے۔سابق اراکان اسمبلی،بلدیاتی نمائندوں اورمسلم لیگ(ن) کے عہدیداروں اورکارکنوں سے ملاقات میں وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے پانچ سال دوراقتدار میں پاکستان کو ترقی اورخوشحالی کی راہ پر گامزن کیا ۔

مسلم لیگ(ن) کے دور حکومت میں لگائے گئے انرجی پراجیکٹ کی بدولت لوڈ شیڈنگ نہ ہونے کے برابر ہے ۔سخت گرمی کے باوجود بجلی موجود ہے۔انہوںنے کہا کہ تعلیم اورصحت کے شعبوں میں اربوں روپے کے میگاپراجیکٹس سے انقلابی تبدیلیاں آئیں۔

(جاری ہے)

پنجاب میں ہیلتھ کا کلچر تبدیل ہوگیاہے۔ ہسپتالوں میں نجی انتظام کے ساتھ سی ٹی سکین اورمیڈیکل ٹیسٹ مفت کیے جارہے ہیں ۔

پنجاب کے تمام ضلعی ہسپتالوں کی اسر نو تعمیر و مرمت کی گئی ہے ، نئے بلاک بنائیںگئے ہیں،سرکاری ہسپتالوں میں اعلی معیار کی بہترین ادویات فراہم کی جارہی ہیں۔انہوںنے کہا کہ ہماری سیاست کا محورعوام کی خدمت ہیں،ہم نے اپنے پانچ سالہ دوراقتدار میں عوام کی ترقی اورخوشحالی کیلئے شب و روز محنت کی ۔یہی وجہ ہے کہ صوبہ پنجاب کو پورے ملک میں تعلیم اورصحت سمیت تمام شعبوں میں دیگر صوبوں پر سبقت حاصل ہے ۔

وزیراعلیٰ سے سابق وزراء ،سابق اراکان پارلیمنٹ ،شیخ وقاص اکرم،بابر خان سیال،نواب خرم خان سیال،بلدیاتی نمائندوں اورمسلم لیگ(ن) کے عہدیداروں نے ملاقات کی اوروزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی قیادت پر غیر مشروط اعتماد کا اظہار کیا اوران کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا ۔