Live Updates

(ن) لیگ اپنے دور حکومت میں عوام کی فلاح و بہود کے لیے کچھ نہیں کر سکی‘یاسمین راشد

جمعہ 1 جون 2018 20:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر مرکزی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کہا ہے (ن) لیگ اپنے دور حکومت میں عوام کی فلاح و بہود کے لیے کچھ نہیں کر سکی ، عوام بنیادی سہولتوں سے محروم ر ہے ،غریب عوام غربت کی لگیر سے نیچے زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں ،مہنگائی اور بے روزگاری میں خطر ناک حد تک اضافہ ہوا ، بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے تمام دعوے جھوٹے ثابت ہو ئے ،عوام کو پینے کا صاف پانی تک میسر نہ آسکا ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ نواز شریف اور شہباز شریف نے لوٹ مار کربازار گرم کیے رکھا ، نواز شریف ،شہباز شریف اور آصف زرداری نے ملک کو تباہ کیا ہے یہی اشرافیہ ملکی وسائل کو کئی دہائیوں سے لوٹ رہا ہے ،پی ٹی آئی کی طویل جدوجہد کا مقصد ملکی وسائل کی لوٹ مار کرنے والوں کا کڑا احتساب کرنا ہے جس کیلئے عمران خان اور کارکنوں نے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات