پنجاب جرنلسٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام پریس کلب میں صحافیوں کے لیے بیلیٹنگ

محکمہ اطلاعات، محکمہ تعلقات عامہ سمیت صحافیوں میں 365 پلاٹ الاٹ کیے گئے

جمعہ جون 20:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون2018ء) حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت پر محکمہ اطلاعات و ثقافت کے ذیلی ادارے پنجاب جرنلسٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن نے گزشتہ روز پریس کلب میں محکمہ اطلاعات، محکمہ تعلقات عامہ سمیت صحافیوں میں کل 365 پلاٹوں کی بیلیٹنگ کی تقریب منعقد ہوئی- جس میں ایم ڈی پی جے ایچ ایف راؤ پرویز اختر، ڈی جی پی آر نبیلہ غضنفر، ایم پی اے ڈاکٹر مراد راس،صدر پریس کلب اعظم چودھری، سینئر صحافی سلمان غنی سمیت محکمہ اطلاعات ، محکمہ تعلقات عامہ اور صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی-ایم ڈی راؤ پرویز اختر نے بیلیٹنگ میں کامیاب ہونے والے شرکاء میں الاٹمنٹ لیٹر تقسیم کیے اور انہیں مبارکباد پیش کی- اس موقع پر ڈی جی پی آر کے افسران نے بروقت اور شفاف بیلیٹنگ منعقد کروانے پر ایم ڈی اور ڈی جی پی آر کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :