اسلامی نظام نافذ کرکے غداروں اور قومی خزانہ لوٹنے والوں کو بھگاباہر پھینکیں گے ، حافظ محمد ابراہیم

ملک میںاسلامی نظام نافذ کرکے ہی ملک اور عوام کے مسائل حل کئے جاسکتے ہیں، صوبائی سالار جمعیت علماء اسلام

جمعہ 1 جون 2018 20:05

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2018ء) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی سالار حافظ محمد ابراہیم اور سردار زادہ میر سعید جان لانگو نے کہاہے کہ پاکستان اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا تھا مگر افسوس کی بات ہے قوم پرستوں میں ایسے لوگ بھی شامل ہیں جنہیں کلمہ طیبہ بھی پڑھنا نہیں آتا اور وہ اسلام سے ناواقف ہے ،بلوچستان سے جلد قوم پرستوں کا صفایا ہوجائیگا ،سابقہ صوبائی وزیر خالد لانگو کا سیاست سے ریٹائر ہونے کا فیصلہ خوش آئندہ ہے کیونکہ ضلع قلات اور اسکے اردگرد علاقوں میں قوم پرستوں کا دور ختم ہوگیا ہے سابقہ ایم پی اے بروقت اور صحیح فیصلہ کیا ہے کیونکہ باشعور ہوچکے ہیں اور لوگ اب صرف کام چاہتے ہیں نعروں سے کوئی مسئلہ حل نہیں ہوگا ،انہوں نے یہ بات انہوں نے جمعہ کو بی این پی تحصیل جوہان ضلع قلات کے سابق صدمیرعبدالباقی بنگلزئی ، مسلم لیگ(ن) تحصیل جوہان کے سابق صدر میر شبیراحمد لہڑی ،جنرل سیکرٹری میر بزل خان بنگلزئی ،کامریڈ جان لہڑی، نائب صدر محمد نور بنگلزئی ، میر عبدالکریم لہڑی،غلام مصطفی لہڑی،حاجی عطا محمد شاہوانی ،خالد جان سیف اللہ لہڑی ، ملک عبداللہ لہڑی ، ضیاء الحق لہڑی، بشیراحمد لہڑی محمد حنیف بنگلزئی ، دادمحمد بنگلزئی ،محمد اعظم بلوچ ، عبدالمالک مینگل ، محمد عثمان مینگل ، محمد یعقوب مینگل ، نہال خان لہڑی،ٹکری عزیز احمدلہڑی، شیراحمد بنگلزئی اوردیگر کی اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت صوبائی سالار حافظ ابراہیم لہڑی اور سردارزادہ میر سعید جان لانگوکی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک میں اسلامی نظام نافذ کرکے غداروں اور قومی خزانہ لوٹنے والوں کو بھگاباہر پھینکیں گے اس ملک میںاسلامی نظام نافذ کرکے ہی ملک اور عوام کے مسائل حل کئے جاسکتے ہیں ۔ا نہوں نے کہا کہ قوم پرستوں نے اپنے ساڑھے چار سالہ دور حکومت میں عوام کی کوئی خدمت نہیں کی عوام 2018ء کے انتخابات میں قوم پرستوں کو مسترد کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام کے نامزد کردہ امیدواروں کو ووٹ دیکر کامیاب بنائیں ہم عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ جمعیت علماء اسلام عوام کو مایوس نہیں کریگی اور اقتدارمیں آکر عوام کے مسائل کے حل کیلئے ترجیحی بنیادوں پراقدامات اٹھائے۔

انہوں نے نئے شامل ہونے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انکی شمولیت سے جمعیت علماء اسلام علاقے میں مزید فعال اور منظم ہوگی۔