بنوں،شمالی وزیرستان میں خونریز رتصادم ، چاقو ، چھریوں اور کلہاڑی کے آزادانہ استعمال سے 13 افراد زخمی

جمعہ جون 20:05

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون2018ء) شمالی وزیرستان میں خونریز رتصادم ، چاقو ، چھریوں اور کلہاڑی کے آزادانہ استعمال سے 13 افراد زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل میرانشاہ کے علاقے درپہ خیل میں دو گروپوں کے مابین لڑائی ہوئی جس میں دو نوں فریقین نے ایک دوسرے پر چاقو ، چھریوں اور کلہاڑی کے آزادانہ وار کئے جس کے نتیجے میں دو نوں فریقین سے مرد خواتین اور بچوں سمیت 13افراد زخمی ہو گئے جنہیں میرانشاہ ہسپتال منتقل کیا گیا وجہ عداوت سابقہ دشمنی بتائی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :