مستونگ بازار میں تاجر کولوٹنے والے ملزمان گرفتار، چینی گئی مسروقہ رقم اور بھاری مقداد میں منشیات برآمد

جمعہ 1 جون 2018 20:14

مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2018ء) مستونگ بازار میں تاجر کولوٹنے والے ملزمان گرفتار، چینی گئی مسروقہ رقم اور بھاری مقداد میں منشیات برآمد،تفصیلات کے مطابق ایس پی بقاہ محمد بگٹی کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی سٹی عبدالحق دہوار، اور ایس ایچ او عبدالقدوس آبیزئی کی سربرائی میں سٹی پولیس کا نواحی علاقہ میں کاروائی۔

(جاری ہے)

چھاپے میں گزشتہ روز سبزی مارکیٹ کے قریب ہندو تاجر کشن کمار کو اسلحہ کے زور پر لوٹنے والے دوملزمان باران ولد محمدبخش اور علی نواز کوگرفتارکرلیا۔اور ملزمان سے دوکلوچرس،40پڑی ہیروئن، اور چینی گئی رقم برآمد کرکے مقدمات درج کرلیا۔مزید تفتیش جاری۔۔