چین کی سونے کی درآمد میں اپریل میں 35 فیصد سے زائد کی کمی

جمعہ 1 جون 2018 20:14

چین کی سونے کی درآمد میں اپریل میں 35 فیصد سے زائد کی کمی
ہانگ کانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2018ء) چین کی سونے کی درآمدمیں اپریل میں 35 فیصد سے زائد کی کمی آئیچین جو زیادہ تر ہانگ کانگ کے راستے سونا درآمد کرتا ہے کی ایک سرکاری رپورٹ کے مطابق اپریل میں سونے کی مجموعی درآمداتمیں 35 فیصد سے زائد کی کمی رہی جس کی وجہ اس کی طلب میں کمی رہنا تھا۔

(جاری ہے)

ہانگ کانگ کے محکمہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق اپریل میں ہانگ کانگ کے راستے چین کے لئے سونے کی درآمد 38.43 ٹن اور مارچ میں 59.4 ٹن رہی۔اپریل میں سپاٹ گولڈ کی امپورٹ 0.7 فیصد کم رہی جس کی وجہ ڈالر کی قدر میں استحکام رہنا ہے۔

متعلقہ عنوان :