مصالحہ جات کی درآمداتمیں دس ماہ کے دوران 19فیصد اضافہ

جمعہ 1 جون 2018 20:14

مصالحہ جات کی درآمداتمیں دس ماہ کے دوران 19فیصد اضافہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2018ء) رواں مالی سال کے 10مہینوں میں ملک میں مصالحہ جات کی درآمدات میں تقریباً19فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکراپریل 2018 تک پاکستان نے مصالحہ جات کی درآمدات پر136.8ملین ڈالر کازرمبادلہ خرچ کیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 18.9فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں پاکستان نے مختلف مصالحہ جات کی برآمدپر115.05ملین ڈالر کازرمبادلہ خرچ کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :