خیبر پختونخونخوا فوڈ اتھارٹی نے مضر صحت نمک بنانے والی تین فیکٹریوں کو سیل کر دیا

نمک میں بارود کے ذرات بھی پائے گئے، بارود پہاڑوں سے نمک نکالنے کے عمل کے دوران نمک میں شامل ہوتا ہے،ترجمان

جمعہ 1 جون 2018 20:20

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2018ء) خیبر پختونخونخوا فوڈ اتھارٹی نے مضر صحت نمک بنانے والی تین فیکٹریوں کو سیل کر دیا۔خیبر پختونخواہ فوڈ اتھارٹی نے پشاور رنگ روڈ پر کاروائی کر کے مضر صحت نمک بنانے والی تین فیکٹریاں سیل کرکے کئی ٹن نمک ضائع کر دیا۔

(جاری ہے)

ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق نمک میں بارود کے ذرات بھی پائے گئے، بارود پہاڑوں سے نمک نکالنے کے عمل کے دوران نمک میں شامل ہوتا ہے۔خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق یہ نمک صرف کھالوں کو خشک کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ان فیکٹریوں میں بارود ملا مضر صحت نمک پیک کر کے انسانوں کے استعمال کے لئے فروخت کیا جاتا تھا۔۔

متعلقہ عنوان :