بھارت؛ریاست مہاراشٹر میں جیپ اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم،11 افراد ہلاک،متعدد زخمی

جمعہ جون 20:20

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون2018ء) بھارتی ریاست مہاراشٹر میں جیپ مخالف سمت سے آنے والے تیز رفتار ٹرک سے ٹکرا گئی،جس سے 11 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

متعلقہ پولیس حکام کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ریاست مہاراشٹر میں ایک جیپ پنجاب سے ناندیڑ کے حضور صاحب گرودوارہ کی جانب جارہی تھی کہ راستے میں کوسڈانی گھاٹ کے پاس تیز رفتار ٹرک سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 11افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔حادثے کے بعد ریسکیواور ایمرجنسی کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں،لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔