بنگلہ دیش؛ منشیات کیخلاف مہم میں کوئی بے قصور نہیں مارا گیا،وزیراعظم

جمعہ 1 جون 2018 20:20

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2018ء) بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے کہا ہے کہ ملک میں منشیات کیخلاف جاری مہم میں ابھی تک 130افراد میں کسی بے قصور کی جان نہیں گئی اور نہ ہی کسی بے قصور کو پریشان کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ مہم اچانک نہیں شروع کی گئی،یہ کارروائی منشیات کے سمگلروں کیخلاف کی گئی ہے۔