خطے میں امریکی فوجیوں نے پاسدارانِ انقلاب سے پنجہ آزمائی شروع کردی،شامی حریف

نئی حکمت عملی سے تہران کے جوہری بم کے ڈیزائن کے منصوبے میں عدم شفافیت سے نمٹا جاسکے گا،ڈاکٹرکریم

جمعہ 1 جون 2018 20:20

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2018ء) اہواز کی جمہوری یک جہتی پارٹی کے مشیر ڈاکٹر کریم عبدیان بن سعید نے کہاہے کہ خطے میں امریکی فوجیوں نے ایرانی پاسداران انقلاب کی القدس بریگیڈ سے پنجہ آزمائی شرو ع کردی ہے اور خطے میں ایران کے مخالف ممالک میں فوجی،لاجسٹیکل اور انٹیلی جنس مدد کے ذریعے القدس بریگیڈ کا راستہ روکا جار ہا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز امریکہ میں تعینات بنی سعید نے ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی ایران کے جوہری معاہدے کے بارے میں پیش کردہ بارہ شرائط بڑی جامع ہیں،یہ خطے میں ایران کی مداخلت کا ردعمل ہیں اور امریکا اور اس کے اتحادیوں کے مفادات کو درپیش ایرانی خطرے سے نمٹنے کیلئے بھی ہیں،امریکا کی نئی حکمت عملی اور ایران پر عاید کی جانے والی نئی پابندیوں سے رجیم کی مظاہرین کو دبانے کیلئے صلاحیتیں بھی کم زور پڑیں گی۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کی نئی حکمت عملی سے ایران کے جوہری بم کے ڈیزائن کے منصوبے میں عدم شفافیت سے نمٹا جاسکے گا۔امریکا اس منصوبے کی تمام تفصیل سے آگاہ ہے۔یہی وجہ ہے کہ ایران نے عالمی توانائی ایجنسی کے معائنہ کاروں کو اپنی حساس اور فوجی تنصیبات کے معائنے کی اجازت نہیں دی تھی۔

متعلقہ عنوان :