شمالی کوریا نے جزیرہ نما کورین خطہ کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے کا پختہ عزم کر رکھاہے، کم جونگ ان

جمعہ جون 20:20

سیئول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون2018ء) شمالی کوریا کے رہنماکم جونگ ان نے کہا ہے کہ شمالی کوریا نے جزیرہ نما کورین خطہ کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے کا پختہ عزم کر رکھا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے کہا کہ شمالی کوریا نے خطے کو ایٹمی ہتھیاروں سے نجات دلانے کا ٴْپختہ ارادہ ہے،شمالی کوریا اپنے اس ارادے پر قائم ہے اور اس ضمن میں ہمارے موقف میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں آئی،کم جونگ ان روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کیساتھ ملاقات کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کر رہے تھے۔

دوسری جانب شمالی کورین تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا،امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیساتھ متوقع سربراہی ملاقات سے قبل ماحول کو اپنے لئے سازگار بنانے کی غرض سے روس اور چین کیساتھ تزویراتی تعلقات کو تقویت دے رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :