حکومتی دورانیہ ختم ہوتے ہی کامران علی افضل وزارت خزانہ میں ایڈیشنل سیکرٹری تعینات،نوٹفیکیشن جاری

جمعہ جون 20:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون2018ء) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے منتخت حکومت کا دورانیہ ختم ہوتے ہی وزیر اعظم آفس میں بطور ایڈیشنل سیکرٹری تعینات کامران علی افضل کو وزارت خزانہ میں بطور ایڈیشنل سیکرٹری تعیناتی کا نوٹفیکیشن جاری کردیا ہے کامران علی افضل کی جگہ وزیر اعظم آفس میں بطور ایڈیشنل سیکرٹری کاظم نیاز کو تعینات کیا گیا ہے جو اس سے قبل اکنامک افیئر ڈویژن میں ذمہ داری سرانجام دے رہے تھے ۔ ۔