کراچی میں شدید گرمی کی حالیہ لہر میں نمایاں کمی آگئی

جمعہ 1 جون 2018 20:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2018ء) کراچی میں شدید گرمی کی حالیہ لہر میں نمایاں کمی آگئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی سندھ پر ہوا کے کم دباؤ کے نتیجے میں پیدا ہونے والی گرمی کی لہر میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران مزید کمی کا امکان ہے اور ایک سے دوروز کے دوران شمال اور شمال مغربی ہواؤں کاسلسلہ بھی تھم جائے گا ،جنوب مغربی سمت کی سمندری ہوائیں اپنے معمول کی رفتار سے چل پڑے گی جس کے دوران یہ توقع ہے کہ اگلے ہفتے کے دوران شہر کا درجہ حرارت معتدل اور متوازن رہ سکتا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 29جبکہ زیادہ سے زیادہ 38.4ڈگری ریکارڈ ہوا ،دوپہر کے وقت ہوا میں نمی کاتناسب 52فیصد تک بڑھنے کی وجہ سے حدت محسوس کی گئی تاہم صبح کے وقت بند سمندری ہوائیں بحال ہونے کے بعد پارہ مذید بلند ہونے سے رہ گیا۔#

متعلقہ عنوان :